Last updated:آخری اپڈیٹ: June 2026 جون 2026
By downloading, installing, or using the Ghanti mobile application ("the App"), you agree to be bound by these Terms of Service ("Terms"). If you do not agree to these Terms, do not use the App. گھنٹی موبائل ایپلیکیشن ("ایپ") ڈاؤن لوڈ، انسٹال یا استعمال کر کے آپ ان استعمال کی شرائط ("شرائط") کے پابند ہونے کا اقرار کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط سے متفق نہیں ہیں، تو ایپ استعمال نہ کریں۔
1. Eligibility1۔ اہلیت
You must be at least 13 years old and a resident of Pakistan with a valid Pakistani mobile number (+92) to use Ghanti. By using the App, you represent that you meet these requirements. گھنٹی ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 13 سال ہونا، پاکستان کا رہائشی ہونا اور ایک فعال پاکستانی موبائل نمبر (+92) ہونا لازمی ہے۔ ایپ استعمال کر کے آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ ان شرائط پر پورا اترتے ہیں۔
2. Description of Service2۔ سروس کی تفصیل
Ghanti connects voice calls to your phone. When you answer eligible calls through the App, you get a reward calculated per minute of call duration. Rewards are accumulated in your in-app Rewards total. گھنٹی آپ کے فون پر وائس کالز موصول کرواتی ہے۔ جب آپ ایپ کے ذریعے آنے والی اہل کالز سنتے ہیں، تو آپ کو کال کے دورانیے (منٹوں) کے حساب سے ریوارڈ ملتا ہے۔ یہ ریوارڈ آپ کے ایپ ریوارڈز میں جمع ہوتی رہتی ہے۔
3. Rewards and Payouts3۔ ریوارڈ اور ادائیگی
- You get rewards for each answered eligible call. Rates may vary based on duration. آپ ہر وصول کی گئی اہل کال پر ریوارڈ لیتے ہیں۔ کال کتنی لمبی ہے، اس حساب سے ریٹس مختلف ہو سکتے ہیں۔
- Rewards are estimates and may vary based on call quality and duration. ریوارڈ کا تخمینہ کال کی کوالٹی اور دورانیے کے حساب سے بدل سکتا ہے۔
- Minimum withdrawal amounts vary by carrier for mobile top-up. JazzCash withdrawals require a minimum of 250 Points. 1 Point = 1 Rupee. موبائل ٹاپ اپ کے لیے کم از کم رقم نیٹ ورک (کیریئر) کے حساب سے مختلف ہوتی ہے۔ جاز کیش کے ذریعے رقم نکالنے کے لیے کم از کم 250 پوائنٹس درکار ہیں۔ 1 پوائنٹ = 1 روپیہ۔
- Rewards can be claimed as mobile top-up to your verified Pakistani phone number. ریوارڈ کو آپ کے تصدیق شدہ پاکستانی موبائل نمبر پر موبائل بیلنس کی صورت میں وصول کیا جا سکتا ہے۔
- Top-ups are processed via third-party payment providers and are typically instant, but Ghanti is not responsible for delays caused by these providers. موبائل بیلنس کی منتقلی تیسرے فریق کی ادائیگی کی خدمات کے ذریعے کی جاتی ہے اور عموماً فوری ہوتی ہے، تاہم ان خدمات کی جانب سے ہونے والی کسی بھی تاخیر کے لیے گھنٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
- Ghanti reserves the right to modify reward rates at any time. گھنٹی ایپ کے پاس کسی بھی وقت ریوارڈ کے ریٹس تبدیل کرنے کا حق محفوظ ہے۔
4. Referral Program4۔ ریفرل پروگرام
- You may get reward for each successful referral (maximum 20 referrals per user). آپ ہر کامیاب ریفرل پر ریوارڈ لے سکتے ہیں (ایک یوزر زیادہ سے زیادہ 20 ریفرل کر سکتا ہے)۔
- A referral is considered successful when the referred user installs Ghanti and receives their first real eligible call. ریفرل تب کامیاب مانا جائے گا جب آپ کا دوست گھنٹی ایپ انسٹال کرے گا اور اسے پہلی اصلی اہل کال موصول ہوگی۔
- The referred user also receives reward upon their first qualifying call. پہلی کامیاب کال پر آپ کے اس دوست کو بھی ریوارڈ ملیں گے۔
- Self-referrals, fake accounts, or any form of referral fraud will result in immediate account termination and forfeiture of all rewards. خود کو ہی ریفر کرنے، فیک اکاؤنٹس بنانے، یا ریفرل میں کسی بھی قسم کا دھوکہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ فوراً بند کر دیا جائے گا اور سارے ریوارڈ ضبط کر لیے جائیں گے۔
5. User Accounts5۔ صارف کے اکاؤنٹس
- One account per phone number. Creating multiple accounts is prohibited. ایک فون نمبر پر صرف ایک اکاؤنٹ بنے گا۔ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس بنانا سخت منع ہے۔
- You are responsible for maintaining the security of your account. آپ اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔
- You must provide accurate information during registration. رجسٹریشن کے وقت بالکل درست معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔
6. Acceptable Use6۔ جائز استعمال کی حد
You agree NOT to: آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ یہ کام نہیں کریں گے:
- Interfere with or disrupt the Service or servers. سروس یا سرورز کے کام میں مداخلت کرنا یا خلل ڈالنا۔
- Use automated tools, bots, or scripts to interact with the Service. سروس کے ساتھ تعامل کے لیے خودکار ذرائع، بوٹس یا اسکرپٹس استعمال نہ کریں۔
- Create fake or duplicate accounts. فیک یا ڈپلیکیٹ (ایک سے زیادہ) اکاؤنٹس بنانا۔
- Manipulate call records, rewards, or referrals. کال ریکارڈز، کمائی یا ریفرلز میں کوئی ہیر پھیر کرنا۔
- Use the Service for any unlawful purpose. سروس کو کسی بھی غیر قانونی مقصد کے لیے استعمال کرنا۔
- Reverse-engineer, decompile, or disassemble the App. ایپ کی ریورس انجینئرنگ، ڈی کمپائلنگ یا ڈس اسمبلنگ نہ کریں۔
7. Intellectual Property7۔ املاکِ دانش
All content, trademarks, logos, and intellectual property displayed in the App are owned by Ghanti App. You may not reproduce, distribute, or create derivative works without prior written consent. ایپ میں موجود تمام مواد، ٹریڈ مارکس، لوگو اور املاکِ دانش گھنٹی ایپ کی ملکیت ہے۔ آپ ہماری تحریری اجازت کے بغیر اسے کاپی، شیئر یا کسی اور جگہ استعمال نہیں کر سکتے۔
8. Termination8۔ اکاؤنٹ کی بندش
- We may suspend or terminate your account at any time if you violate these Terms. ان شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ہم کسی بھی وقت آپ کا اکاؤنٹ معطل یا ختم کر سکتے ہیں۔
- You may delete your account at any time using our account deletion page. آپ کسی بھی وقت ہمارے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والے صفحے کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔
- Upon termination, all unclaimed rewards are forfeited. اکاؤنٹ ختم ہونے کی صورت میں وہ ریوارڈ جو آپ نے کلیم نہیں کیے ہوں گے، وہ ختم کر دیے جائیں گے۔
9. Disclaimer of Warranties9۔ وارنٹی سے دستبرداری
The Service is provided "AS IS" without warranties of any kind, express or implied. We do not guarantee uninterrupted service, call quality, or specific reward amounts. یہ سروس "جیسے ہے" کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔ ہم بنا کسی تعطل کے سروس چلنے، بہترین کال کوالٹی یا کسی خاص رقم کے ریوارڈ کی کوئی گارنٹی یا دعویٰ نہیں کرتے۔
10. Limitation of Liability10۔ ذمہ داری کی حد
To the maximum extent permitted by law, Ghanti shall not be liable for any indirect, incidental, special, or consequential damages arising from your use of the Service. قانون کے مطابق، گھنٹی ایپ کسی بھی ایسے نقصان یا حادثے کی ذمہ دار نہیں ہوگی جو آپ کے سروس استعمال کرنے کے دوران یا اس کے نتیجے میں سامنے آئے۔
11. Governing Law11۔ قابلِ اطلاق قانون
These Terms shall be governed by and construed in accordance with the laws of Pakistan. یہ شرائط پاکستان کے قوانین کے مطابق لاگو ہوں گی اور انھی کے تحت دیکھی جائیں گی۔
12. Changes to Terms12۔ شرائط میں تبدیلیاں
We reserve the right to update these Terms at any time. Changes will be posted on this page. Continued use of the App after changes constitutes acceptance of the revised Terms. ہم کسی بھی وقت ان شرائط میں ترمیم یا تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تمام تبدیلیاں اس صفحے پر شائع کی جائیں گی۔ ایسی تبدیلیوں کے بعد ایپ کا استعمال جاری رکھنا، نظرِ ثانی شدہ شرائط کو قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔
13. Contact13۔ رابطہ
Questions about these Terms? Use our contact form, or email us at support@ghantiapp.com. ان شرائط کے بارے میں کوئی سوال؟ ہمارے رابطہ فارم کا استعمال کریں، یا ہمیں ای میل کریں: support@ghantiapp.com